اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مارچ 2023 سے دسمبر تک کارکردگی رپوٹ جاری

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مارچ 2023 سے دسمبر تک کارکردگی رپوٹ جاری کردی گئی ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کی جانب سےجاری بیان کے مطابق سال 2023 میں 12ہزار 725 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 104 فوڈ پوائنٹس بند،4ہزار 317 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں کارروائیوں کے دوران 23ہزار 281 کلو غیر معیاری مضر صحت اشیاء خورونوش کو تلف کیا گیا۔ترجمان کے مطابق شکایات موصول ہونے پر سال بھر میں 237 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اورمیپنگ انسپکشنز کے تحت اسلام آباد اور گردونواح میں 2908 انسپکشنز کی گئیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More