اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

راولپنڈی۔2جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے 214 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قطر ایئر ویز پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2.4 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔

شاہراہِ فیصل پر کوریئر آفس میں سری لنکا جانے والے پارسل سے 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔خیبر کے علاقے مورگاہ بارڈر کے قریب4کاروائیوں میں 209 کلو چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 2 کلو چرس برآمد کی گئی ۔خیابان سرسید راولپنڈی میں نائیجیریا کے شہری سے 8 کوکین بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔

کنگن پور میں 3 ملزمان سے 956 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More