جموں و کشمیر میں قابض فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف اسلام آباد میں بدھ کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں قابض فوج کی مسلسل ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف بدھ کو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں حریت قائدین اور دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھی شرکت کریں گے۔

احتجاج کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر نے دی ہے۔مظاہرے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑھتی ظالمانہ کارروائیوں اور خاص کر راجوری میں دوران حراست حالیہ ہلاکتوں ، انسانیت سوزمظالم اور جموں کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر پر پابندی کے خلاف بدھ کو ساڑھے11 بجے انڈین ا یمبسی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جس کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیرو پاکستان کے کنوینئرمحمود احمد ساغر اورپاکستان و آزاد کشمیر کی مختلف جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More