انڈونیشیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

جکارتہ ۔2جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا ٹینگارا میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ منگل کی صبح 11 بجکر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز کوپانگ ریجنسی سے 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں 37 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More