سڈنی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی اور امام الحق ڈراپ

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیاہے، صائم ایوب اور ساجد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے، صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود،بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام کی غرض سے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

🚨 Our playing XI for the SCG Test 🚨#AUSvPAK pic.twitter.com/xTJzOcgy2n

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More