موٹروے ایم ون اور ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک حد نگاہ بہتر ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم ون اسلام آباد سے مردان ، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ اور ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک حد نگاہ بہتر ہونے کے باعث ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے گئی ہے جبکہ ایم 14 ہکلہ سے ٹھٹی کلراں انٹر چینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تا حال بند ہے ۔

منگل کو ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔ ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں،

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More