فوجی تصادم کی صورت میں دشمن ممالک کے دارالحکومتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے سے نہیں ہچکچائیں گے، شمالی کوریا

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

پیانگ یانگ۔2جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے فوجی تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی صورت میں شمالی کوریا دشمن ممالک کے دارالحکومتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے تباہ کن حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔

روسی خبر رساں ادارے تاس نے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ ان نے کورین پیپلز آرمی کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ ملاقات میں زور دیا کہ فوج کو اشتعال انگیز کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اگر ہمارے مخالفین ہمارے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا انتخاب کرتے ہیں تو دشمن ممالک کے دارالحکومتوں اور فوجیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک تباہ کن حملہ کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More