اردن، محکمہ ڈاک کا ولی عہد کی شادی کے حوالے سے یادگاری ٹکٹوں کا سیٹ جاری

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

عمان۔2جنوری (اے پی پی):اردن کے محکمہ ڈاک نے ولی عہد حسین بن عبداللہ الثانی اور شہزادی رجوہ الحسین کی شادی کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق محکمہ ڈاک نےانسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ یاد گاری ڈاک ٹکٹوں کے اجرا کا مقصد اردن کی کامیابیوں کو محفوظ رکھنا اور ان کی یاد منانا ہے، یہ سیٹ2 ڈاک ٹکٹوں، ایک کارڈ اور ایک لفافے پر مشتمل ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے دنیا بھر سے یادگاری ٹکٹ جمع کرنے والے شہری اردن کے ورثے کو دیکھ سکیں گے، اس میں یکم جون 2023 کو ہونے والی شادی کی تصاویر شامل ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ یاد رہے کہ شادی کی تقریب میں شاہی خاندان اور ریاستوں کے سربراہان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 140 مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More