دنیا بھر میں سال نوکے جشن ، فلسطینی جنگ بندی کی دعائوں میں مصروف رہے

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اقوام متحدہ۔2جنوری (اے پی پی):نئے سال کے آغاز پر بھی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت نہ تھم سکی،دنیا بھر میں سال نوکے جشن جبکہ اہل فلسطین جنگ بندی کی دعائوں میں مصروف رہے، مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 100 فسلطینی شہید اور 286 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

نئے سال کے آغاز پر فلسطینی اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو طبی مراکز لے جانے میں مصروف رہے۔ہلال احمر کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں وسطی غزہ میں حملوں کے بعد کی افراتفری کو دکھایا گیا ہے جہاں امدادی کارکن اندھیرے میں جلتے ہوئے ملبے کے ڈھیر سے ایک زخمی بچے کو نکالنے میں مصروف تھے۔

غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہا کہ ہمارے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ،ہم طیاروں اور ڈرونز کی آوازوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہ بچوں کو خوفزدہ کرنا بند کریں اور ہمیں اپنے بچ جانے والے پیاروں سے ملنے دیں۔ ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا کہ وہ غزہ اور مصر کے درمیان پورے سرحدی علاقے کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ غزہ میں جنگ کا اختتام بہت دور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More