پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں 41ارب روپے کما لئے

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی ہوئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار چھ ماہ میں چالیس ارب آمدن کا ہندسہ عبور کر لیا۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے 6 ماہ کے دوران 41 ارب روپے کمائے ہیں، گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ کمائی 28ارب روپے تھی،مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں پاکستان ریلوے کی تاریخ ساز آمدن ہوئی ہے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق ریلوے نے چھ ماہ کے دوران 41 ارب روپے کما لیے ہیں، گزشتہ سال یہ آمدن 28 ارب تھی۔سی ای او ریلوے نے کہا کہ پورے سال کا ہدف 11 ماہ میں ہی حاصل کرلیں گے، ایم ایل ون کے آغاز سے معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے۔

پاکستان ریلوے کا بولان میل بحال کرنے کا اعلان

سی ای او نے کہا کہ تنخواہوں میں تاخیر میں بھی کمی ہوئی ہے، ادائیگی کو اپنے وقت پر لے آئیں گے، اس سال سروسز میں مزید بہتری لائیں گے، سفری سہولیات میں بھی اضافہ کریں گے۔

پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں مسافر ٹرینوں سے 24 ارب جبکہ فریٹ ٹرینوں سے ساڑھے گیارہ ارب کا ریونیو حاصل کیا۔ دیگر سیکٹرز سے آمدن تقریبا ساڑھے پانچ ارب روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More