ڈالر مزید سستا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 36 پیسے ہو گئی۔

سال 2023، انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں 24.47 فیصد کمی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں379 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 65 ہزار 41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انڈیکس 64 ہزار 662 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More