بلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم شدید سرد رہے گا جبکہ بلوچستان کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جڑواں شہروں سمیت کئی اضلاع میں شدید دھند رہے گی۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند رہے گی، خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید دھند، اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں حدنگاہ صفر

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم مغربی اضلاع نوشکی، قلات، تربت، چاغی اور نوکنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجو داڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More