آسٹریلیا: 45 سال چرچ کو دینے کے بعد پادری کا قبول اسلام

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

میلبرن: آسٹریلیا کے پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے والے نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمان رکھ لیا۔

رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبر پادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان

سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔

نومسلم عبدالرحمان نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More