کرکٹ میچ کے دورا دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی چل بسا

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑگیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 22 سالہ اندل سنگھ جادھو کو کرکٹ میچ کے دوران بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ کھلاڑی کا تعلق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے ایک گاؤں سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اندل سنگھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ جن لوگوں نے اندل سنگھ کو اسپتال پہنچایا، انہوں نے کہا کہ اندل نے میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اندل سنگھ برکھد ٹانڈہ گاؤں کی ٹیم کیلئے کھیل رہے تھے، جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے تھے، جب ٹیم بولنگ کر رہی تھی تو اندل نے سینے میں درد کی شکایت کی اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جب ٹیم میچ جیت گئی تو اندل نے ساتھیوں کو انہیں اسپتال لے جانے کا کہا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More