پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی، سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امرامیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چودھری عبدالغفور میو جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل رانا جمیل منج کی کاوشوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More