معروف کا میڈ ین لہری کا95واں یوم پید ائش منگل کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

سیالکوٹ۔ 01 جنوری (اے پی پی):معروف کا میڈ ین لہری کا95واں یوم پید ائش کل بروز منگل کو منایا جائے گا۔معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار لہری2جنوری1929ءکو کان پور انڈ یا میں پید ا ہو ئے ان کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ لہری نے فلمی کیر یئر کا آغا ز50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔ انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا ،مزاحیہ اداکاری میں بھی منفر د انداز کے مالک رہے۔اداکارلہری نے نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کئے، ان کی آخر ی فلم دھنک1986ءمیں ریلیز ہو ئی۔

انہوں نے انسا ن بدلتا ہے،رات کے راہی،فیصلہ،جو کر، آگ، تم ملے پیا ر ملا، بہادر،نوکر،بہاریں پھربھی آئیں گی،افشاں اور رم جھم سمیت کم وبیش تین سو فلموں میں کام کیا۔لہری کو سب سے پہلے1985ءمیں بیرون ملک فلم کی شو ٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک ہوا تھا،پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی،اس طرح وہ فلمی دنیا سے آہستہ آہستہ کنا رہ کش ہو تے چلے گئے۔لہری13ستمبر2012ءکو کراچی میں وفا ت پا گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More