آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )بروزمنگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائی رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔پنجاب کےبیشتر میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10 ،سکردومنفی 9، گلگت منفی6،گوپس، کالام ، قلات منفی5 ، استور اور سری نگر میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More