پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات نہیں ہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا۔

لاہور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں میں خشک سردی کا راج برقرار ،درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 14 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

خشک سردی سے شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد ریکارڈ ہوا۔ہوا کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 10ویں نمبر پر ،ملک میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 6ویں نمبر پر آگیا ۔

فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 175 ریکارڈ۔یو ایس کونسلیٹ 216,فیز8-ڈی ایچ اے 216،کینٹ پولو گراؤنڈ207 , ایچیسن کالج 100, شاہراہ قائداعظم 174 ,فدا حسین ہاؤس 183 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More