پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات 2024 میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنیں گے، ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اوٹاوا۔1جنوری (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاک کینیڈا تعلقات 2024 میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی شروعات اور مواقع کے منتظر ہیں۔ ا نہوں نے کینیڈا اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شخصیات اور دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کا باعث بنے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More