وزارت مذہبی امور کو سپانسر شپ سکیم کےتحت صرف 4 ہزار کے قریب درخواستیں موصول

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کو سپانسر شپ سکیم کےتحت مختص 25 ہزار کےکوٹہ میں سے صرف 4 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سپانسر شپ سکیم کےتحت درخواستوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج سکیم کے کوٹے میں 25ہزار درخواستوں کا کوٹہ سپانسپر شپ سکیم کے تحت مختص کیاگیا تھا۔ 31 دسمبر 2023 تک وزارت مذہبی امور کو سپانسر شپ سکیم کے تحت 4 ہزار کے قریب حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں سے 21ہزار کا کوٹہ باقی بچ گیا ہے ۔ حج 2024 کے لئے پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

باقی بچ جانے والے کوٹے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہی کیاجا سکتا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال سپانسرشپ سکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے کو بروئے کار لاتے ہوئے ریگولر سکیم کے تمام ناکام حج درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیاگیا تھا۔ رواں سال بھی 5 ہزارسے زائد درخواست گزار ناکا م رہے ہیں تاہم اس مرتبہ سپانسر شپ سکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کوئی بھی فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More