پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اور بھارت نے پیر کو سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان میں قید 231 بھارتی قیدیوں (47 سویلین قیدی اور 184 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ایک افسر کے ساتھ شیئر کی۔ فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں 418 پاکستانی (337 شہری قیدی اور 81 ماہی گیر)قید ہیں۔

بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے جو اپنی متعلقہ سزا پوری کرچکے ہیں اور جن کی قومی حیثیت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے لاپتہ دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے اور 77 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More