تاحیات نااہلی کیس ، سپریم کورٹ کا لارجز بینچ کل سماعت کرے گا

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چلے گا یا الیکشن ایکٹ؟ سپریم کورٹ نے میر بادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نا اہلی سے متعلق نوٹس پر بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ کل 2 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا تھا۔مذکورہ آرٹیکل کے تحت کئی سیاستدان نااہل ہوئے، جن میں نواز شریف، جہانگیر ترین اور کئی دیگر شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More