نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دورہ لاہور کے دوران نگران وزیرِ اعظم بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا دورہ اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے گفتگو کریں گے اور پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کو عالمی سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ کی رکنیت ملنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More