تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سمیت دیگر کے خلاف توہین آمیز زبان اور غیر پارلیمانی رویہ کی فرد جرم بدھ کو عائد کی جائے گی

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سمیت دیگر کے خلاف توہین آمیز زبان اور غیر پارلیمانی رویہ کی فرد جرم بدھ کو عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیر پارلیمانی زبان اور توہین آمیز ریمارکس پر دونوں رہنمائوں کے خلاف کیس کی سماعت 3 جنوری کو ہو گی جس میں بانی چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں بنچ کے سامنے اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح فواد احمد چوہدری کے خلاف بھی اڈیالہ جیل میں ہی سماعت ہو گی اور فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ فواد چوہدری کے خلاف 24 جنوری 2023ء کو الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال پر شوکاز نوٹس کے جواب پر بھی سماعت اسی روز ہو گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More