چاہتا تھا ٹی ٹوئنٹی کا کپتان محمد رضوان بنے لیکن غلطی سے شاہین بن گیا، شاہد آفریدی

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد کے بجائے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اپنے کھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں، کون کیا کر رہا ہے؟

ڈیوڈ وارنر  کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد رضوان کو کسی سے کوئی غرض نہیں، محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے،سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا۔

شاہد آفریدی کی بات سن کر ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More