علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی نئے سال کے آغاز پر طلبہ کو مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے نئے سال کے آغاز پر طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے آگے بڑھنا ہے انہیں بھرپور محنت کرنے اور اپنے آپ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر نے تعلیم کو ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے نوجوان نسل کو ہدایت کی ہے کہ تعلیم کو پہلی ترجیح قرار دے کر اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی نئے سال کے آغاز پر اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ تعلیم کے متلاشی افراد کے لئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے گی اور انہیں تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلے 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں، ہم ملک بھر کے ایسے غریب افراد کے بچوں کو جو فیس ادا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں ،کو فیس میں رعایت فراہم کریں گے۔اپنے پیغام میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے علاقائی سربراہان کو بھی ہدایت کی کہ وہ طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں اور داخلوں کے لئے آنے والے طلبہ کو بھرپور ر معاونت فرہم کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More