چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قوم کو سال نو کی مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر انہوں نے اراکین سینیٹ سمیت پوری قوم کو سال نو کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابیاں عطا فرمائے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور ملک میں معاشی استحکام آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More