سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا باضابطہ طور پر برکس کے رکن بن گئے

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا باضابطہ طور پر برکس کے رکن ممالک بن گئے ۔ان پانچ ممالک کی رکنیت کا اطلاق پیر یکم جنوری سے ہو گیا ہے۔سی جی ٹی این نے رپورٹ کیا کہ مذکورہ ممالک کو اگست 2023 میں جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے بعد گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل،برکس ، جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، کو حالیہ برسوں میں رکنیت کی متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔برکس کو 2010 میں جنوبی افریقہ کی کوششوں سے تشکیل دیا گیا تھا۔

اگست 2023 میں، 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یکم جنوری 2024 کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم، 30 دسمبر 2023 کو، ارجنٹائن کی نئی حکومت نے اپنی درخواست کو واپس لیتے ہوئے بلاک میں شامل ہونے کی توسیعی دعوت کو مسترد کر دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More