بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں اب تک 14ہزار534بجلی چورپکڑے گئے

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

ملتان۔ 01 جنوری (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف 7ستمبر سے جاری مہم میں اب تک 14ہزار 534 بجلی چورپکڑے گئے ۔میپکو ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف 13 ہزار 935 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران 9ہزار 770 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا۔بجلی چوروں کی معاونت کرنے اورملوث ہونے پر 29 میپکو ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی گئی۔ 95 کروڑ 52 لاکھ روپے عائد کردہ جرمانے میں سے 55 کروڑروپے 93 لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔

ڈی جی خان اور رحیم یار خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں گرینڈ آپریشن میں 417 دیہاتوں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر ٹرانسفارمرز اور ہائی ٹینشن جمپرز بھی ا±تارے گئے۔ ضلع ڈی جی خان اور راجن پور کے نوگوایریاز میں 142 دیہاتوں کی بجلی منقطع کی گئی۔ضلع رحیم یار خان کے زیر انتظام 275 دیہاتوںکی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اتار لئے گئے۔

میپکونے 95 ہزار 169 نادہندگان سے 2 ارب 17 کروڑ روپے جبکہ نادہندگان میں 82 ہزار 581 گھریلو ڈیفالٹرز سے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات،5 ہزار 358 نادہندہ تاجروں سے 8 کر وڑ 57 لاکھ روپے، 627 ڈیفالٹر صنعتکاروں سے 12 کروڑ 64 لاکھ روپے، 6 ہزار 457 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے 84 کروڑ 26 لاکھ روپے وصول کرلئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More