جاپان میں 7.6 شدت کا شدید زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

ٹوکیو ۔1جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد سونامی کی میجر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بتایا کہ پیر کوشام 4 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز اشیکاوا کے علاقے نوٹو میں30 کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ جے ایم اے نے نوٹو کے علاقے کے لیے سونامی کی بڑی وارننگ جاری کر دی ہے، ملک کے بحیرہ جاپان کے کنارے کے نیگاتا، تویاما، اشیکاوا پریفیکچرز کے لیے سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں کو علاقے کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقوں سے پانچ میٹر تک بلند لہریں ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More