پی ٹی آئی کے 3 رہنمائوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کا حکم  دیدیا۔

سابق ایم این اے سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور میئر سوات شاہد خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے سیدوشریف پھر وزیرستان میں ایک ہی واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایک پارٹی کے لوگوں کی گرفتاریاں، کیا ایسے حالات میں شفاف الیکشن ہونگے؟ پشاور ہائیکورٹ

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنمائوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پناہ گاہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More