شہباز شریف فیض آباد دھرنا کمیشن میں 3 جنوری کو طلب

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس، وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔ اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا ، اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

فیض آباد دھرنا کیس، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کمیشن میں طلب

واضح رہے کہ نومبر 2023ء میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More