ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ہوئی، ادارہ شماریات

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق28 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1256روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.48فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1262 روپے تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1189 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1189 روپے تھی۔

مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1233، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1280، سیالکوٹ1300، لاہور 1300، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1243، ملتان 1267، بہاولپور 1300، پشاور 1217 اوربنوں میں 1119 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157،حیدرآباد1180، سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More