بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے،ترجمان آئیسکو

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اسلام آباد ۔1جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہاہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق تمام آپریشن سرکلز میں 6 سے 8 گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ آئیسکو ترجمان نے کہا کہ بجلی کے کوٹہ میں بہتری آتے ہی لوڈ مینجمنٹ میں کمی کر دی جائے گیاس حوالے سے آئیسکو تکلیف کے لئے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More