میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے کرکٹر کو دل کا دورہ

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

بھارت میں میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑ گیا جس سے اس کی موقع پر موت ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں میں بائیس سالہ اندل سنگھ کو یادیو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ڈیوڈ وارنر  کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

باؤلنگ کراتے ہوئے اندل سنگھ کو بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال پہنچانے والے کرکٹر کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران اس نے سینے میں درد کا بتایا تھا لیکن اس کے باوجود وہ میچ کھیلنے میں مصروف ہوگیا، اس نے باؤلنگ سے قبل بیٹنگ میں 70 رنز بھی اسکور کئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More