ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jan 01, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلو چستان میں سردی کی شدت برقراررہے گی، پنجاب کے بیشتر میدانی اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں رات کو بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقراررہے گی، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورخانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More