پروفیسر نذیر احمد شال کو شاندار خراج عقیدت پیش

اے پی پی  |  Dec 31, 2023

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلشنز (کے آئی آئی آر)کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد جمعہ کے روز لندن میں انتقال کر گئے تھے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری اپنے تعزیتی بیان میں کشمیر کاز کے لیے بے لوث خدمات اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کی عالمی سطح پر بھر پور وکلالت کرنے پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر رکھی تھی اور انکی وفات تحریک آزادی کیلئے ایک بڑا نقصا ن ہے۔ الطاف حسین وانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More