مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب ڈی آئی خان میں فائرنگ

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ ہوئی ہے۔

ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب ڈی آئی خان میں فائرنگ کی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کا قافلہ فائرنگ کے مقام سے چند منٹ قبل ہی گزرا تھا، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے۔

افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک،نائیک شہید

آر پی او ناصر محمود دستی کے مطابق ڈی آئی خان یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کی گئی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان سمیت عملہ مکمل محفوظ رہا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور عملہ فائرنگ سے محفوظ رہا ہے اور ان کا قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More