سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اے پی پی  |  Dec 31, 2023

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مولانا حملے میں محفوظ رہے۔یہاں جاری بیان میں سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More