سپیکر قومی اسمبلی کی شمالی وزیرستان میں افغان باڈر سے سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت،حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اے پی پی  |  Dec 31, 2023

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شمالی وزیرستان میں افغان باڈر سے سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں اسپیکر نے دہشتگردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرئوف کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اسپیکر نےشہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More