ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

نئے سال کے پہلے دن پر شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہنے کا امکان جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا کی پیش گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

چین کا پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی۔

موسمیاتی تبدیلی سے ہونیوالے نقصانات کو کیسے کم کیا جائے؟

ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More