سیکورٹی فورسز کا آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن، پانچ دہشتگرد جہنم واصل

اے پی پی  |  Dec 31, 2023

راولپنڈی۔31دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے پانچ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More