علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پانچ دن باقی

اے پی پی  |  Dec 31, 2023

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں صرف پانچ دن باقی ہے۔ سمسٹر خزاں 2004تا بہار 2022کے دوران 70فیصد یا زائد نمبرز حاصل کرنے والے تمام پروگرامز کے ڈگری ہولڈرز 5جنوری تک رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔رجسٹریشن کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔یاد رہے کہ جلسہ تقسیم اسناد31 جنوری کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹرمیں منعقدہوگا۔

صدر مملکت، ڈاکٹر عارف علوی طلبہ کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں دیں گے۔اس تقریب میں وفاقی وزرا، سیکرٹریز، وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، یونیورسٹی کے چاروں ڈین، پروفیسرز، پرنسپل افسران و فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات کے علاوہ ملک کے نامور صحافی اور سماجی شخصیات شریک ہوں گے۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ کانوکیشن طالب علم کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، خواہش ہے کہ شرکت کے اہل تمام طلبہ رجسٹریشن کروائیں اور اِس اعزاز سے محروم نہ رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More