کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتی ، یوسف گیلانی

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سینیٹ میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی تب بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو سیٹیں دیں۔ خود کو عوام کے سامنے امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

میرے پاس سائفر آتا تو اس کا جواب اُسی سطح پر دیتا، یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر ہم نے 85 فیصد عمل کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اپنے اپنے منشور ہیں، ہم اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More