محمد حفیظ کے بیان پر حیرانی ہوئی ، ملبرن ٹیسٹ میں رضوان یقینی طور پر آئوٹ تھے ، آسٹریلوی کوچ

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے میلبرن ٹیسٹ میں محمد رضوان کے آؤٹ پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈریو میکڈونلڈ نے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹر یقینی طور آؤٹ تھے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز سمیت امپائرز کو یقین ہے کہ رضوان یقینی طور پر آؤٹ تھے۔

سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کریں، محمد حفیظ

اسٹریلوی کوچ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو ہمیشہ مخصوص اوقات میں چیلنج کیا جاتا ہے لیکن ہمیں اپنے آپ سے ایک سوال پوچھنا ہوگا کہ کیا ہم اس میں مزید بہتری لاسکتے ہیں؟۔

واضح رہے کہ میچ کے احتتام پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے امپائرنگ کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم پورے کھیل کا تجزیہ کریں تو امپائرز کے بہت ہی متضاد فیصلے تھے، میرے خیال میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More