مجھے ریسٹ ہاؤس میں رہنے کے 942 روپے ادا نہ کرنے پر نااہل کیا گیا ، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری واضع کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا لیکن میں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔

کاغذات نامزدگی مستر کیے جانے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل سے ابتک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔ میں اپنے حق کے لیے آئینی اور قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات بھی نامزدگی مسترد

انہوں نے بتایا کہ کل بلا کر بتا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کیے جس پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی ریسٹ ہاؤس میں رہا ہوں تو میں سیاست سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More