گڈو پاور ہائوس میں فنی خرابی کے باعث آتشزدگی ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہو گئی۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا، فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی۔

بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

حکام نے مزید بتایا کہ آگ پر فوری قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں، گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔

حکام نے کہا کہ کشمور،کندھ کوٹ،شکار پور ،لاڑکانہ ، سکھر ، جعفرآباد، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور،ب ولان ، سبی، ڈی جی خان، راجن پور اوررحیم یارخان میں بجلی معطل ہے جسے بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More