پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، کنفرم کیسز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 15 ہزار 185 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے لاہورسے 7029 کنفرم کیسز شامل ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 2 مزید افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، علی جان خان نے کہا کہ راولپنڈی میں 2654 اورگوجرانوالہ میں 1591 ڈینگی کے کنفرم کیسز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More