عمران خان کی سزا معطل یا کالعدم نہیں ہوئی ، این اے 122 لاہور سے کاغذات مسترد کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر این اے 122 کے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے سزا یافتہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے 3345 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پانچ سال کے لیے ہوئی ہے اور وہ بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا، ان کے شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں اور اس وجہ سے ان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More