برطانیہ کا متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

برطانیہ نے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کر دیا۔

اسلامی ملکوں سے آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اطلاق 22 فروری 2024ء سے ہو گا، برطانوی حکومت کے مطابق اردن سمیت خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک 2024 میں الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہوجائیں گے۔

بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کی ضرورت ہو گی۔ تمام عمر کے افراد کے لیے 10 پاؤنڈ فیس لے کر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہو گا۔

چین کا فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی کا اعلان

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ 2022ء میں خلیجی ملکوں سے آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More